اسلام آباد : فوجی مشقیں دروزبہ 6 روس میں اختتام پزیر ہو گئی ہیں ۔ دوہفتےجاری رہنے والی مشقوں میں دونوں ممالک کی سپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا ۔ مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دروزبہ 6مشقوں کی اختتامی تقریب مولکینو ٹریننگ ایریا کراسنودار روس میں منعقد ہوئی جس میں روس اور پاکستان کے اعلی عسکری حکام شریک ہوئے۔
28 ستمبر سے نو اکتوبر تک دو ہفتے جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کئے گئے ،جن میں دونوں ممالک کی سپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا ۔
انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف ڈرلز کی پریکٹس کی ۔ مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا تھا۔