قبل از وقت الیکشن ،شہباز گل نے بھی خاموشی توڑ دی 

Shahbaz Gill,Pakistan Election,Shahbaz Sharif,Molana Fazlurehman,PDM,PPP,PMLN,PTI

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی، اب صرف گفتن، نشستن، برخاستن تک محدود ہے، مولانا کی فوری الیکشن کی خواہش مضحکہ خیز ہے، مولانا کی الیکشن کی خواہش دراصل اقتدار میں واپسی کی خواہش ہے۔

 معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملکی صورتحال بہتر مگر کرپشن زدہ اشرافیہ کی حالت نازک ہے،انہوں نے کہا قبل از وقت الیکشن کے خواب دیکھنے والے جان لیں الیکشن اپنے وقت پر اور’’ ای وی ایم ‘‘کے زریعے ہوں گے۔

انہوں نے کہا آنے والاوقت بھی عمران خان کا ہے، چور لٹیروں کا اقتدار میں واپسی خواب و سراب ہے، اس وقت صرف کرپٹ ٹولہ مشکل میں ہے، عوام جانتے ہیں کہ ملک اس وقت بہتری کی طرف گامزن ہے، عوام جانتےہیں کہ ملک کو اس دلدل میں پھنسانے والے کون ہیں اور سمبھالنے والا کون، کرپشن کے مہارتھیوں کے پروپیگنڈے کسی کام نہیں آئیں گے۔