ڈسکہ ضمنی الیکشن ، انکوائری رپورٹ پر جوڈیشل کارروائی کا فیصلہ

06:57 PM, 9 Oct, 2021

اسلام آباد : این اے 75 ڈسکہ میں پریذائڈنگ افسران کے لاپتا ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے انکوائری رپورٹ پر جوڈیشل کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں پریزائڈنگ افسران کے لاپتا ہونے کے معاملے پر جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب کی انکوائری پر کھلی عدالت میں سماعت ہوگی۔ 

ذرائع کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کی جانب سے ذمہ داران کو باضابطہ نوٹس جاری کیے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن کے رواں ہفتے ہونے والے اجلاس میں رپورٹ کا جائزہ لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد 20 پریذائیڈنگ افسران رات بھر غائب رہے تھے۔ الیکشن کمیشن نے حقائق سامنے لانے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کیا تھا۔ 

مزیدخبریں