لاہور:فاسٹ بائولر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم سلیکشن کمیٹی کیخلاف پھٹ پڑے ،محمد عامرکے سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق فاسٹ بائولر محمد عامر کے سلیکشن کمیٹی پر طنزیہ وار نے نیا پنڈو را باکس کھول دیا ،محمد عامر نے سلیکشن کمیٹی کو ٹارگٹ کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا ’’دوتیرے ،دومیرے ‘‘اس وقت بس یہ ہی کچھ چل رہا ہے سلیکشن کمیٹی میں ،اپنی مرضی کے کھلاڑیوں کو شامل کیا جا رہا ہے ۔
محمدعامر نےپہلے ٹویٹ کیا شعیب ملک ،شرجیل خان ،وہاب ریاض کوٹیم میں ہوناچاہیے تھالیکن ہواوہی "دوتیرے،دو میرے"،شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت پرمحمدعامر نےایک اورٹویٹ کیاانہوں نے لکھا"اللہ بہت بڑا ہے،روک سکو تو روک لو"۔
واضح رہے محمدعامر نے کچھ عرصہ قبل ریٹائرمنٹ کااعلان کردیاتھا۔