بلوچستان بحران : باپ کے ناراض اراکین کا مائنس ون پر اتفاق

05:31 PM, 9 Oct, 2021

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ پارٹی کے ناراض اراکین مائنس ون فارمولے پر متفق ہوگئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق بی اے پی کے ناراض اراکین کا سعید احمد ہاشمی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اسپیکر قدوس بزنجو ، جان محمد جمالی ، سردار صالح بھوتانی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پارٹی کے سیکریٹری جنرل منظور احمد کاکڑ اور تمام ناراض ارکان نے بھی شرکت کی۔ 

اجلاس میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ  ارکان کے استعفوں کے بعد جام کمال  کے پاس اکثریت ختم ہوچکی ہے ۔  جام کمال کو 40 ارکان کی حمایت حاصل تھی ۔

ناراض اراکین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال اکثریت کھو بیٹھے ہیں ۔وزیر اعلیٰ جام کمال کے استعفے تک واپسی کا کوئی راستہ ممکن نہیں۔ 

مزیدخبریں