لاہور : ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کےلیے شعیب ملک کوپاکستان ٹیم میں شامل کرلیاگیا ہے۔ سابق کپتان کی انٹری صہیب مقصود کی جگہ ہوئی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اور فزیو کلف ڈیکن نے کچھ دیر قبل صہیب مقصود کی انجری کا جائزہ لیا اور انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کے متبادل کے طور پر شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے سکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی تھیں ۔ خوشدل شاہ ، محمد حسنین اور اعظم خان آؤٹ ہوگئے تھے۔
خوشدل شاہ کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی جگہ شاہ نواز دھانی اور اعظم خان کی جگہ سرفراز احمد ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
پاکستانی سکواڈ
پی سی بی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان ، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز ،محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک شامل ہیں.
ٹریولنگ ریزرو
خوشدل شاہ (خیبرپختونخوا)، شاہنواز دھانی (سندھ) اور عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)
اسپورٹ اسٹاف
منصور رانا (ٹیم منیجر) ، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ہیڈ کوچ) ، میتھیو ہیڈن (بیٹنگ کنسلٹنٹ) ، ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) ، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ) ، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ) ، کرنل (ر) محمد عمران (سیکورٹی منیجر) ، ابراہیم بادیس (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر) ، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی ( ٹیم مساجر)۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا ۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا ۔