وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ احتساب نہ کیا جائے اس عمل کو چھوڑ کر آگے بڑھا جائے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ کو شوگر ملز کیس میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مقدمے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے ہیں ۔ یہ صرف ان ہوشربا کرپشن کے کیسز میں سے صرف ایک کیس ہے، پھر کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی ہر وقت احتساب احتساب لگی رہتی ہے۔
دوسری جانب مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پر الزام لگا کر مافیا کو دیئے این آر او سے نظر نہیں ہٹاسکتے، بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہوگیا، لندن کورٹ کے طمانچے کی گونج پوری دنیا نے سنی، عدالتوں نے شہباز شریف کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا ہے۔