جیل میں قید آریان خان کے لئے گھر سے آنے والا ٹفن واپس بھیج دیا گیا

02:26 PM, 9 Oct, 2021

 ممبئی : بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کے لئے گھر سے آنے والا ٹفن اور دیگر سامان جیل میں لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام نے اداکار شاہ رخ خان کے گھر سے آنے والے کھانے اور دیگر سامان کو جیل کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں دی  ۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور دیگر منشیات کیس میں جیل میں ہیں گذشتہ روز ا ن کی ضمانت منسوخ ہوئی تھی جس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔
  قانونی امور کے ماہرین نے بھارتی عدالت کی طرف سے آریان خان اور دیگر کی ضمانت منظور نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا ۔ 
آریان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کے پاس یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اس کیس میں ضمانت لے سکتی ہے لیکن اگر ایسا نہیں کیا جارہا تو اس کی کچھ وجوہات ہوسکتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے آریان خان کی ضمانت کے لئے جمع کرائی جانے والی درخواست میں بیشمار ایسے عدالتی فیصلوں کے حوالے دیئے ہیں جن میں کئی لوگوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھیں لیکن ان کی ضمانت قبول کرلی گئی لیکن آریان خان سے تو کوئی منشیات برآمد بھی نہیں ہوئی لیکن اس کی ضمانت نہیں لی جارہی ۔

مزیدخبریں