گلوکار فاخر کی والدہ چل بسیں

10:23 AM, 9 Oct, 2021

کراچی: معروف گلوکار فاخر کی والدہ انتقال کرگئیں ۔ 70 سالہ راشدہ طاہر شوگر کے عارضے میں مبتلا تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار فاخر نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کی ۔

فاخر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ راشدہ طاہر خالقِ حقیقی سے جاملی ہیں لیکن  وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

یاد رہے کہ  گلوکار فاخر کی والدہ کی تدفین کل اسلام آباد میں کی جائے گی ۔

گلوکار  فاخرکی پوسٹ پر ان کے مداح دکھ کا اظہار کررہے ہیں  ۔

مزیدخبریں