پاکستان کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

10:11 AM, 9 Oct, 2021

لاہور: پاکستان کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ، اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 98 شہری متاثر ہوئے ۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق مریضوں کی تعداد ایک ہزار تیس تک پہنچ چکی ہے ۔ فیصل آباد کے سول ہسپتال میں مریضوں کی تعداد پچیس تک پہنچ گئی ، رواں سال وائرس نے دو افراد کی جان لی ۔ پشاور میں مزید ساڑھے تین سو افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

سندھ میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 45 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ کراچی میں 23 اور مٹیاری میں 15 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایک ہفتے میں 333 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ اب تک 6 اموات ہو چکی ہیں ۔

دوسری جانب ، پاکستان میں کورونا سے مزید 29 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد ، 28 ہزار ، 87 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 955 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ، 12 لاکھ ، 57 ہزار ، 188 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 2 ہزار ، 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار ، 577 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد رہی ۔

مزیدخبریں