سولہ سالہ لڑکی فن لینڈ کی ایک دن کی وزیر اعظم

سولہ سالہ لڑکی فن لینڈ کی ایک دن کی وزیر اعظم


 ہیلسنکی: سولہ برس کی لڑکی ایک دن کے  لیے فن لینڈ کی وزیر اعظم بن گئیں


تفصیلات کے مطابق  گرلزٹیک اوور کے اس مہم کے تحت ہر سال مختلف ممالک میں لڑکیوں کو ایک دن کے لیے مختلف سرکاری اور نجی اداروے کا کوئی اہم دیا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے لڑکیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے گرلز ٹیک اوور مہم کے تحت فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مرین نے ایک دن کے لیے اپنا عہدہ نوجوان ایوا مورتو کے حوالے کردیا۔


ایک دن کے لیے  وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے والی ایوا مورتو نے کوئی سرکاری حکم نامہ یا قانون تو جاری نہیں کیا تاہم انہوں نے ٹیکنالوجی کے میدان میں لڑکیوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے لیے اہم ملاقاتیں کیں۔


قوم سے خطاب کرتے ہوئے فن لینڈ کی ایک دن کی وزیر اعظم نے کہا کہ ایوا مورتو صنفی امتیاز سے لڑکیوں کو زندگی کے ہر شعبے میں مشکلات کا سامنا ہے،ہم مظلوم نہیں،ہم مسائل حل کر سکتے ہیں، صنفی عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے لڑکیوں کو ٹیکنالوجی تک رسائی اور یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔صنفی عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے لڑکیوں کو ٹیکنالوجی تک رسائی اور یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔