بھارتی نژاد کینیڈین اداکارہ سنی لیون کافی عرصے کے بعد منظر عام پر آگئیں اور انہوں نے لاک ڈائون کے بعداپنی مصروفیات میں سے ایک دلچسپی کی تصاویر سوشل میڈیا کی سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’باکسنگ کا پہلا دن ٗ پہلے اور بعد میں۔ میرا چہرہ ایسے سرخ ہوگیا جیسے ٹماٹر‘‘۔
تفصیلات کے مطابق سنی لیون کورونا کے دنوں میں سوشل میڈیا پر بہت کم نظر آئیں اور اب کئی دنوں بعد انہوں نےسوشل میڈیا پر شائقین کیلئے اپنی کوئی پوسٹ شیئر کی ہیں۔ اس بار انہوں نے سوشل پر باکسنگ کرتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اب کورونا کے اپنی پہلے والی زندگی کی طرف آرہی ہیں ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی لیون ورک آئوٹ میں مصروف ہیں اور کسی باکسنگ کلب میں موجود ہیں جہاں پر وہ گلوز پہنے ہوئے پوز کر رہی ہیں۔ اسی طرح انہوں نے ایک تصویر کار میں بیٹھ کر بنائی جب وہ کلب سے واپسی پر گھر جا ری ہیں۔ اس وقت گلوز انہوں نے اتار دئیے ہیں اور ان کا چہرہ ورک آئوٹ کے بعد سرخ ہو چکا ہے۔ ساتھ ہی سنی لیون نے کیپشن لکھا
’’ باکسنگ کا پہلا دن۔ پہلے اور بعد میں۔ میرا چہرہ ایسے سرخ ہو گیا جیسے ٹماٹر ‘‘۔ اس تصویر پر سنی کے فینز نے بڑے دلچسپ کمنٹ کئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’ آپ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ آپ جلد از جلد فلموں میں کام شروع کریں۔ ہم آپ کو دیکھنا چاہتے ہیں‘‘۔