کراچی :ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر لگنے والی پابندی کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سخت قواعد و ضوابط کے ساتھ ٹک ٹاک ایپ کو جاری رکھنا چاہیے ۔
جنت مرزا کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کی بجائے حکومت کو اس پر سخت قواعد و ضوابط کے بعد پاکستان میں کام جاری رکھنے دیناچاہیے ۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی (پی ٹی اے) نےجمعے کو ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر عوامی شکایات کے باعث پابندی لگادی ہے۔