سٹاک ہوم :نوبیل انعام برائے امن 2020کا اعلان کر دیا گیا، امن کا نوبیل انعام اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے جیت لیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایف پی کو نوبیل امن انعام جنگ زدہ علاقوں میں بھوک مٹانے میں کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔
امن کا نوبیل انعام اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کو دینے کا فیصلہ ناروے کی نوبیل کمیٹی نے کیا ہے۔نوبیل انعام کی دوڑ میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، گریٹا تھنبرگ، جیسنڈا آرڈن بھی فیورٹ تصور کیے جا رہے تھے۔