کراچی :شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رابی پیرزادہ نے ترک صدر طیب اردگان کی پینٹنگ بنا کر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردگان عالم اسلام کے عظیم رہنمائوں میں سے ایک ہیں ۔
رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہ اردگان نے ہمیشہ امت مسلمہ کو متحد رکھنے کیلئے کوششیں کیں ہیں اور دنیا بھرمیں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کیخلاف آواز اٹھائی ہے ،اردگان عالم اسلام کے عظیم رہنمائوں میں سے ایک ہیں ۔
رابی پیرزادہ نے اپنی خواہش ظاہر کرتےہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ یہ پینٹنگ رجب طیب اردگان کو تحفہ میں دوں ،اس سے قبل شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اعلان کیا تھا کہ بطور مصور اور خطاط اپنی پہلی نمائش کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،رابی پیرزادہ اپنی خطاطی اور مصوری نمائش میں رکھیں گی جس کےلئے باقاعدہ منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے ۔