عمران خان پسندیدہ کپتان ،روہت شرما کیساتھ موازنہ نہ کیا جائے، حیدر علی

02:44 PM, 9 Oct, 2020

 لاہور :پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز حیدر علی نے کہا ہے کہ ان کا بھارتی کھلاڑی روہت شرما سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔

پاکستا ن کے 20 سالہ بلے باز حیدر علی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے سوال پوچھنے کے لیے کہا گیا۔حیدر علی کے مداحوں نے اْن کا ’آسک‘ ٹوئٹ دیکھتے ہی اْن پر سوالوں کی بارش کر دی جس کے حیدر علی نے جوابات دیئے۔


جارحانہ بیٹسمین کے طور پر اْبھرنے والے حیدر علی سے ایک ٹوئٹر صارف نے سوال کیا گیا کہ اْن کا پسندیدہ کپتان اور کھلاڑی کون ہے جس پر حیدر علی کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ عمران خان اْن کے پسندیدہ کپتان ہیں کھلاڑیوں میں وہ بھارتی کرکٹر روہت شرما اور پاکستانی سابق کھلاڑی اور حالیہ وزیر اعظم عمران خان ہیں۔


ایک ٹوئٹر صارف نے حیدر علی سے پوچھا گیا کہ اْن کی پسندیدہ غذا کونسی ہے جس پر حیدر علی نے بتایا کہا کہ اْن کی پسندیدہ غذا بکرے کا گوشت ہے۔حیدر علی کے سوال جواب کے اس سیشن کے دوران بتانا تھا کہ وہ پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم اور حفیظ دونوں کے ساتھ پارٹنر شپ بنانا چاہتے ہیں۔


اننگزکے آغاز سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے حیدر علی نے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ اننگ کی اوپننگ کرنا چاہتے ہیں۔
ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے پوچھا گیا کہ حیدر علی کا پاکستانی کرکٹ ٹیم میں پسندیدہ بولر کونسا ہے جس پر انہوں نے جواب میں محمد عامر کا نام لیا۔حیدر علی کا مزید سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بوم بوم شاہد خان آفریدی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ایک جارحانہ اور لیجنڈ کھلاڑی ہیں۔

مزیدخبریں