شمالی قبرص میں ’’بھوتوں کا شہر‘‘ کھولنے پر تشویش کا اظہار

02:36 PM, 9 Oct, 2020

قبرص:شمالی قبرص میں ’بھوتوں کا شہر‘‘ کھولنے کے فیصلے پر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے اپنے زیر اثر شمالی قبرص کے ساحلی علاقے وروشا کو کھول دیا ہے تاہم اس فیصلے پر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شمالی قبرص میں انتخابات سے عین قبل اس ساحل سمندر کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قبرص شمالی اور جنوبی دو حصوں میں تقسیم ہے اور اس علاقے کے تعلق سے ترکی اور جنوبی قبرص کے درمیان برسوں سے تنازع رہا ہے۔
ایک وقت تھا کہ شمالی قبرص کا ساحلی علاقہ وروشا معروف شخصیات کی چہل پہل سے معمور ہوا کرتا تھا لیکن برسوں سے بند ہونے کے سبب اب یہ بھوتوں کا شہر لگتا ہے۔


جنوبی قبرص والے علاقے کے صدر نکوس انیستیسیادست کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تمام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کی صریحاًخلاف ورزی ہے۔ قبرص کے قریبی حلیف یونان نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو یورپی یونین کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

مزیدخبریں