اسلام کی خاطر بھارتی اداکارہ ثناء  خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی

اسلام کی خاطر بھارتی اداکارہ ثناء  خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی
کیپشن: تصویر:ثنا خان انسٹاگرام

ممبئی:اسلام ایسا پرامن مذہب ہے کہ جس کی روشنی کسی کے دل میں پڑ جائے تو وہ فلاح پا لیتا ہے ،نبی آخرالزماںﷺ  سے لیکر اب تک لاکھوں ،کروڑوں لوگ اسلام کی روشنی سے منور ہوچکے ہیں اور کتنے ہی ایسے ہیں جو کہ کفر و شرک کی برائی کو خیر باد کہہ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں۔


ایسا ہی کچھ ایسا ہوا کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناء  خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گْزاریں گی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر  پیغام جاری کرتے ہوئے ثناء  خان نے اپنی زندگی کے نئے سفر سے متعلق ایک طویل پیغام جاری کیا ہے جو اْنہوں نے انگریزی اور اْردو زبان میں شیئر کیا ہے تاکہ اْن کے سرحد پار مداح بھی اْن کے اس اہم فیصلے سے آگاہ ہوسکیں۔

ثناء  خان نے اپنے پیغام کا آغاز اللّہ تبارک و تعالیٰ کے نام سے کیا اور لکھا کہ ’آج وہ اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر اپنے چاہنے والوں سے یہ بات کر رہی ہیں کہ اْنہوں نے ایک طویل عرصہ شوبز انڈسٹری میں کام کیا ہے اور اس دوران اْنہیں عزت، دولت، شہرت اور مداحوں کا بہت پیار بھی ملا جس کے لیے وہ ہر ایک  کی شْکر گْزار ہیں۔


بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ ’سب کچھ حاصل کرنے کے بعد بھی وہ ایک کشمکش میں مبتلا ہیں اور بہت سے سوال ہیں جن کے وہ جواب جاننے کی کوشش کررہی ہیں۔


اْنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا ہماری زندگی کا مقصد صرف شہرت حاصل کرنا ہے؟ کیا ہم پر یہ فرض عائد نہیں کہ ہم بے سہارا لوگوں کی مدد کریں؟ کیا ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ کسی بھی وقت ہمیں موت آسکتی ہے؟ اور مرنے کے بعد ہمارا کیا ہوگا؟۔

View this post on Instagram

Reasons why I stopped worrying: Salah Dua Dikr Trust Sabr . . . . Outfit @theboozybutton #sanakhan

A post shared by Sana Khan (@sanakhaan21) on

ثناء  خان نے لکھا کہ ’وہ گزشتہ کئی دنوں سے ان تمام سوالوں کے جواب تلاش کررہی ہیں اورجب اْنہوں نے اسلام کی روشنی میں اپنے جواب ڈھونڈے تو اْنہیں جواب ملا کہ ہماری دْنیاوی زندگی کا مقصد آخرت کو بہتر بنانا ہے اور یہ اْسی وقت ممکن ہے کہ جب ہم اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق زندگی گْزاریں گے۔

اْنہوں نے لکھا کہ ’ہماری زندگی کا مقصد دولت اور شہرت نہیں بلکہ گناہوں سے بچتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ثناء خان نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر اپنی تمام زندگی انسانیت کی خدمت پر وقف کریں گی اور وہ اللّہ تعالیٰ کے حکم پر چلنے کا پکّا ارادہ کر رہی ہیں۔

اْنہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے دْعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’سب اْن کے لیے دْعا کریں کہ وہ اپنے اس فیصلے پر ہمیشہ قائم رہیں۔آخر میں ثناء  خان نے درخواست کی کہ ’ا ب کوئی بھی اْنہیں شوبز کے کسی کام کے لیے مدعو نہ کرے۔

انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں ثناء  خان نے لکھا کہ ’یہ اْن کی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہے۔