رنبیر کپور کی نئی سائیکل کی قیمت اتنی  کہ جان کر مداحوں کے بھی ہوش اڑجائیں

12:14 PM, 9 Oct, 2020

ممبئی:بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی نئی سائیکل کی قیمت اتنی کے جان کر مداحوں کے بھی ہوش اڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپوراپنے آبائی گھر کے تعمیراتی کام کو دیکھنے کیلئے پہنچے تو ان کا الگ ہی انداز دیکھنے کو ملا ۔ رنبیر کپور اپنی لال سائیکل پر سوار ہوکر پہنچے تھے ۔ اس سائیکل کو دیکھ کر اور اس کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے ۔


بالی ووڈ ستاروں کو کار سے آتے جاتے تو آپ نے کافی دیکھا ہوگا ، لیکن اداکار رنبیر کپور نے سائیکل چلا کر سب کو حیران کردیا ۔ 


رنبیر کپور اپنی ماں نیتو سنگھ کے ساتھ نظر آئے ، لیکن وہ ان کے ساتھ کار سے نہیں بلکہ اپنی سائیکل پر نظر آئے ۔ حال ہی میں رنبیر کپور ایک لال رنگ کی سائیکل کے ساتھ دیکھے گئے ۔ رنبیر کپور کی یہ سائیکل کوئی عام سائیکل نہیں ہے بلکہ کافی مہنگی سائیکل نما بائیک ہے ، جو رنبیر کو کافی پسند ہے ۔ 


میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اپنی ماں نیتو سنگھ کے ساتھ اپنے دادا راج کپور کے بنگلہ پر گئے تھے ۔ یہاں پر وہ اپنے آبائی گھر میں جاری تعمیراتی کام کو دیکھنے کیلئے پہنچے تھے ۔ اس دوران رنبیر  کو ان کی سر خ رنگ کی سائیکل کے ساتھ کو  کیمرے کی آنکھ میں میں قید کرلیا  گیا ۔


 نیتو سنگھ کار سے گئی تھیں ، لیکن رنبیر کپور کار نہیں بلکہ بائیک سے پہنچے تھے ۔ دونوں نے ہی اپنے اپنے چہرے کو کالے ماسک سے ڈھانپ رکھا تھا ۔ جہاں ایک طرف نیتو سنگھ بلیو جینز اور کالی شرٹ میں نظر آئیں ، وہیں رنبیر نے بلیو جینز اور بلیو ٹی شرٹ پہن رکھی تھی ۔


رنبیر کپور کی اس بات کو لے کر کئی طرح کی خبریں چل رہی ہیں ۔ وہیں ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کی یہ ایکو فرینڈلی بائیک کوپن ہیگن کمپنی کی بائیک ہے ۔ یہ ایسی بائیک ہے جس کو فولڈ بھی کیا جاسکتا ہے ۔ اس رپورٹ میں اس بائیک کی قیمت تقریبا 58 ہزار بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔بھارتی اداکار کی اس لک  کو ان کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند بھی کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں