ہاردیک پانڈیا کی منگیتر کی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

10:31 AM, 9 Oct, 2020

نئی دہلی :بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر ہاردیک پانڈیا کی منگیتر کی نئی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے،دیکھ کر ایل کے راہول بھی دل دے بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق  ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اور اپنی ٹیم کو میچ جتوا رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف ان کی منگیتر نتاشا سٹین کووچ اور بیٹے ہندوستان میں رہ کر ہی سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔


نتاشا سٹین کووچ ن نے بیٹے اگستیہ کی تصویریں اس کے دو ماہ کے ہونے کے بعد شیئر کی ہیں۔نتاشا سٹین کووچ نے بیٹے اگستیہ کو گود میں لیا ہوا ہے۔ اس تصویر پر ہاردیک پانڈیا کے دوست کے ایل راہل نے بھی کمینٹ کیا اور اس پر دل کی ایموجی بنائی ہے۔


یاد رہے کہ نتاشا سٹین کووچ اور ہاردیک پانڈیا نے جنوری میں منگنی کی تھی اور جولائی میں دونوں کا ایک بیٹا ہوا جس کا نام اگستیہ رکھا گیا ہے۔ہاردیک پانڈیا کی منگیتر نتاشا سٹین کووچ اور بیٹے گھر پر بیٹھ کر ممبئی انڈینز کو سپورٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ ممبئی انڈینز نے اگستیہ کیلئے ایک سپیشل ٹی شرٹ بھی بنائی جسے پہن کر وہ میچ دیکھتا ہے۔


ہندوستانی آل رائونڈر ہاردیک پانڈیا آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کے لئے اپنی ٹیم ممبئی انڈینز کے ساتھ ابوظہبی میں ہیں۔ حال ہی میں والد بنے ہاردیک پانڈیا  اپنی منگیتر نتاشا اور بیٹے آگستیہ کو کافی یاد کر رہے ہیں۔


ہاردیک پانڈیا نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی تھی، جس میں وہ نتاشا اور بیٹے کے ساتھ ویڈیو کال کرتے نظر آرہے ہیں۔ یہ تصویر ایک سکرین شاٹ ہے، جو انہوں نے بات کرتے ہوئے لیا۔ تصویر میں ہاردیک پانڈیا کا بیٹا نتاشا کے کندھے پر سویا نظر آرہا ہے۔


بھارتی آل رائونڈر نے30 جولائی کو سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ بیٹے کے والد بنے ہیں۔ وہیں اس کے بعد ایک اور پوسٹ سے انکشاف ہوا تھا کہ انہوں نے بچے کا نام اگستیہ رکھا ہے۔


خیال رہے کہ پانڈیا چار بار کی چیمپئن ممبئی انڈینز کے سٹار آل رائونڈر ہیں۔ طویل وقت سے وہ زخمی ہونے کے سبب ٹیم سے باہر تھے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف جب انہیں واپسی کرنی تھی تو سیریز کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی۔


نتاشا سٹین کووچ اور پانڈیا کی بات کریں تو دونوں نے کافی وقت تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019 کو ہی اپنے ریلیشن شپ کو پبلک کیا تھا۔ جبکہ یکم جنوری 2020 کو دونوں نے منگنی کرلی تھی۔

مزیدخبریں