امریکی ریاست مشی گن کی گورنر کو اغوا کرنے کا منصوبہ ناکام، 13 افراد گرفتار

08:20 AM, 9 Oct, 2020

واشنگٹن: امریکا میں الیکشن سے قبل مشی گن کی گورنر کو اغوا کرنے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے خفیہ ادارے ایف بی آئی نے 13 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کئی ماہ سے اسلحہ اور گولہ بارود چلانے کی ٹریننگ لے رہے تھے۔ گرفتار افراد میں دائیں بازو کی 2 تنظیموں کے ارکان بھی شامل ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گورنر کو اغوا کرنے کی پلاننگ کرنے والے ملزمان کا تعلق سفید فام انتہاء پسند گروپ سے ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی گورنر گریٹچن وائٹمر کو 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے پہلے اغوا کرنا کا منصوبہ تشکیل دیا جا رہا تھا۔ گرفتار ملزمان اغوا کے روز بم دھماکے کرنے کا پلان بھی بنا رہے تھے۔ گرفتار افراد میں سے ایسے افراد بھی ہیں جن پر الزام ثابت ہونے پر ان کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ایف بی آئی حکام نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اس سازش کے بارے میں معلوم ہوا تھا جس کے بعد اس سازش کے سرغنہ 24 سالہ ٹائی گربین کے گھر پر چھاپا مارا گیا تھا۔ اس گروپ کے بعض ارکان نے امریکی ریاستوں کی حکومتوں کے بارے میں گفتگو کی تھی اور اپنی یہ رائے ظاہر کی تھی وہ امریکی آئین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی تھیں۔ ان میں ریاست مِشی گن کی حکومت اور گورنر گریچن وِٹمر بھی شامل تھیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سازشیوں کو اس مرحلے میں گرفتار کیا ہے کہ جب وہ اپنے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کے لیے فنڈز جمع کرنے میں مصروف تھے۔ ان 6 افراد کے علاوہ باقی ماندہ 7 افراد بھی اس ملیشیا کا حصہ ہیں اور ان پر بھی سازش کا حصہ ہونے کا شبہ ہے۔

مزیدخبریں