وقت آ گیا ہے کہ احتساب سے متعلق قوانین پر نظر ثانی کی جائے، ڈائریکٹر سپیریئر لاء کالج عابدہ عبدالخالق

09:15 PM, 9 Oct, 2019

لاہور: سپیرئیر لاء کالج کے زیر اہتمام "ریفارمز اِن اکاونٹیبیلیٹی لا" کے موضوع پر سیمینار  الحمرا ہال لاہور میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائیریکٹر سپیرئیر لاء کالج عابدہ عبدالخالق کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہ ہونے کے برابر ہے لیکن ہم سپیرئیر لاء کالج کے پلیٹ فارم سے قانون کے وہ مشعل بردار بنا رہے ہیں جو پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا سبب بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ قوانین کتنے اچھے بنائے گئے ہیں مسائل کے حل کا دارومدار قوانین پر عملدرآمد پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب ہر ادارے کی انفرادی ذمہ داری ہے جو کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپناتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں احتسابی عمل کو سیاست زدہ سمجھا جاتا ہے یہاں تک کہ کچھ لوگ اس کو "سیلیکٹڈ احتساب" کا نام بھی دیتے ہیں جو کہ اس تمام تر احتسابی عمل کو ڈی ریل کرتا ہے، لہذا وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں احتساب سے متعلق قوانین میں ترامیم کی جائیں۔

تقریب میں مینیجنگ ڈائیریکٹر سپیرئیر گروپ چوہدری عبدالخالق، صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز احمد چوہدری، صوبائی وزیر اعجاز عالم، جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال، ریزیڈنٹ ایڈیٹر نئی بات عطاء الرحمان اور سینئیر وکیل ڈاکٹر خالد رانجھا نے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں