سری لنکا کے مستقل کپتان پریرا نے پاکستان نہ آنے کی اصل وجہ بتا دی

06:24 PM, 9 Oct, 2019

لاہور :پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکا کی نا تجربہ کار ٹیم نے پہلی دفعہ پاکستان کو اس کی اپنی سر زمین پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دیدی ،جس کے بعد سری لنکا کے مستقل کپتان پریرا نے پاکستان نہ آنے کی وجہ سے بھی پردہ اُٹھا دیا ۔

سری لنکا کے مستقل کپتان تھیسارا پریرا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں واضح کیا کہ وہ پاکستان صرف اس لیے نہیں آئے کہ انہیں بھارت کی طرف سے کوئی دھمکی دی گئی تھی بلکہ ڈینگی کی وجہ سے وہ بیمار تھے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جب وہ کریبین لیگ کے لیے ویسٹ انڈیز میں موجود تھے تو انہیں ڈینگی ہوگیا تھا،انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے ان کے پاکستان نہ آنے کے بارے میں کچھ جانے بغیر ہی بہت باتیں کہیں۔

مزیدخبریں