جاپان، پوتی نے دادی کو دم گھوٹ کر ہلاک کر دیا

03:26 PM, 9 Oct, 2019


ٹوکیو : جاپان میں پولیس نے دادی کو، منہ میں تولیہ دے کر ،ہلاک کرنے پر پوتی کو گرفتار کرلیا ہے.

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ ہائیگو پریفیکچر کے شہر کوبے میں پیش آیا ، جہاں 21سالہ قاتلہ اکانے مٹسوبارا جو کنڈر گارٹن ٹیچر کے طور کام کرتی تھی ، نے اپنی دادی کو ہلاک کرنے کے بعد از خود پولیس کو اطلاع کی ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر 90سالہ خاتون ایکو مٹسوبارا کو بے ہوشی کی حالت میں پایا جس کے منہ میں تولیہ دھنسا ہوا تھا جو بعد ازاں دم توڑ گئی،اکانے مٹسوبارا نے پولیس کو بتایا کہ اس کا اپنی دادی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں تھا جو باتھ کے بعد تولیہ سے اس کا سر خشک کر رہی تھی.
کہ اس دوران دادی نے بلاوجہ شور کرنا شروع کر دیا جس پر اس نے دادی کے منہ میں تولیہ ٹھونس دیا پولیس نے قتل کے جرم میں اکانے مٹسوبارا کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا ۔

مزیدخبریں