جرمنی میں امریکہ کا ایف 16 لڑاکا طیارہ دوران تربیت گر کر تباہ ہو گیا

12:56 PM, 9 Oct, 2019


فرینکفرٹ : مغربی جرمنی کے شہر ٹرائر میں امریکہ کا ایک ایف 16 لڑاکا طیارہ کر تباہ ہو گیا جبکہ پائلٹ محفوظ رہا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جرمن فضائیہ کے مطابق مغربی جرمنی کے شہر ٹرائر میں ایک امریکی لڑاکا طیارہ ایف 16 گر کر تباہ ہو گیا جب کہ اس کا پائلٹ محفوظ رہا اور اسے معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

اسپینگاہلیم کے قریبی علاقے میں امریکی فضائیہ کے ایک اڈے نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ معمول کے تربیتی مشن پر تھا کہ حادثہ ہوا۔ جرمن پولیس نے بتایا کہ وہ مقامی وقت کے مطابق 3 بجکر 15 منٹ پر متعدد ایمرجنسی کالوں کے بعد زیمر گاو¿ں کے قریب حادثے کے مقام پر پہنچے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ حکام نے حادثے کی جگہ کے چاروں طرف ایک بڑے زون میں ٹریفک کو بلاک کر دیا گیا۔

مزیدخبریں