ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں ناشتے میں بال نظر آنے پر شوہر نے غصے میں آ کر زبردستی اپنی بیوی کا سر مونڈ ڈالا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گاﺅں کے لوگوں نے پولیس کو واقع کی اطلاع دی جس پر پولیس نے شمال مغربی ضلع جو پورہات کے ایک گاو¿ں پر چھاپہ مارا اور 35 سالہ ببلو منڈل کو گرفتار کرلیا۔
پولیس چیف شہریار خان نے بتایا کہ ملزم کو چاول اور دودھ کے ناشتے پر ایک انسانی بال ملا جس پر اس نے غصے میں آ کر زبردستی استرا لیکر اپنی بیوی کا سر مونڈ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم پر رضاکارانہ طور پر شدید تکلیف پہنچانے کا الزام عائد کیا گی اور اس جرم کی زیادہ سے زیادہ 14 سال قید کی سزا ہوتی ہے۔ مقامی حقوق گروپ تنظیم کے کارکنان نے کہا کہ یہ واقعہ بنگلہ دیش میں خواتین کو زیادتی اور جنسی زیادتی سے بچانے کے قوانین کے باوجود خواتین پر بڑھتے ہوئے ظلم و ستم کو اجاگر کرتا ہے۔
تنظیم نے بتایا کہ جنوری اور جون کے درمیان 630 خواتین کے ساتھ عصمت دری کی گئی ، 37 کو تشدد کر کے مارا گیا جبکہ 7 نے خودکشی کی جبکہ عصمت دری کی کوشش کے 105 واقعات بھی ہوئے۔