راناثنااللہ انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت میں پیش

09:37 AM, 9 Oct, 2019

لاہور:سابق صوبائی وزیر راناثنااللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر رانا ثنا اللہ کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی طلب کر رکھا ہے۔

وکلاصفائی نے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج کی استدعا کی تھی، رانا ثنااللہ 15 کلو منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار ہیں،سپیشل سینٹرل جج خالد بشیر کیس کی سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ رانا ثنا اللہ کو یکم جولائی کو انسداد منشیات فورس نے اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے موٹر وے سے حراست میں لیا تھا، رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔

مزیدخبریں