چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن ناصر درانی نے استعفیٰ دیدیا

چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن ناصر درانی نے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد : چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن ناصر درانی نے استعفیٰ دیدیا،ذرائع کے مطابق سابق آئی جی ناصر درانی نے استعفیٰ آئی جیپنجاب کے تبادلے کے باعث دیا ۔


تفصیلات کے مطابق ناصر درانی آئی جی پنجاب کے تبادلے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا ، ناصر درانی کو پنجاب پولیس میں اصلاحات کا خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا ،وزیر اعظم عمران خا ن نے ناصر درانی کو پولیس میں عدم مداخلت کی بھی یقین دہانی کرائی تھی ۔

خیال رہے کہ سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی کو پنجاب پولیس میں اصلاحات کا خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا,سابق آئی جی خواجہ خالد فاروق نے بھی ناصر 

درانی کے استعفے پر سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ناصر درانی نے چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمزکے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصر درانی کے استعفے سے متعلق براہ راست تصدیق نہیں ہو سکی ۔