اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

10:03 PM, 9 Oct, 2018

اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ک استعفیٰ بھی منظور کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر مقرر ہوئی تھیں اور وہ مختلف ممالک کے حوالے سے اپنے سخت مؤقف کی وجہ سے مشہور تھیں۔

رپورٹس کے مطابق نکی ہیلی کا اچانک مستعفی ہونا ٹرمپ انتظامیہ کے لیے بھی حیران کن ہے، وائٹ ہاؤس نے تاحال نکی ہیلی کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم نکی ہیلی کچھ دیر بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اوول آفس میں ملاقات کریں گی۔

اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ بھی کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ آج نکی ہیلی کے حوالے سے اہم اعلان کرنے والے ہیں۔نکی ہیلی کے مستعفی ہونے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں وائٹ ہاؤس اور نکی ہیلی کے درمیان معاملات خراب ہوگئے تھے جب ٹرمپ کے ایک قریبی ساتھی نے نکی ہیلی کے حوالے سے کہا تھا کہ انہوں نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کے اعلان میں جلد بازی سے کام لیا۔

مزیدخبریں