دبئی: دبئی میں ایک اور پاکستانی شہری نے 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔
دبئی میں ہونے والے تازہ ترین ڈیوٹی فری ریفل ڈرا میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ پاکستانی عمران اسحاق نے ٹکٹ نمبر 2021 پر 10 لاکھ ڈالر کی انعامی لاٹری جیتی۔
لاٹری جیتنے پر عمران اسحاق کا کہنا تھا کہ وہ اس رقم سے مزید پراپرٹی خریدے گا اور مسقط میں کار کے برنس میں سرمایہ کاری کرے گا۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی 32 سالہ پاکستانی شہری نے 10 لاکھ ڈالر کی انعامی لاٹری جیتی تھی۔