پی سی بی کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا

03:51 PM, 9 Oct, 2018

لاہور:  سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے دور کی پی سی بی ڈائریکٹر مارکیٹنگ نائلہ بھٹی مستعفی ہوگئی ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد مختلف محکموں میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے جس میں حالیہ پیشرفت پی سی بی کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ نائلہ بھٹی کا استعفیٰ ہے۔ انہیں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نہ صرف اس عہدے پر تعینات کیا تھا بلکہ وہ 2015 سے پی ایس ایل کی سیلز اینڈ پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی تھیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد نجم سیٹھی نے عمران خان کی حلف برداری کا انتظار کیا اور جیسے ہی انہوں نے بطور وزیر اعظم اپنا استعفیٰ دیا تو نجم سیٹھی بھی چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔ نجم سیٹھی کے استعفیٰ کے بعد احسان مانی بطور چیئرمین پی سی بی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔

مزیدخبریں