سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس، سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا پر فردجرم عائد

03:00 PM, 9 Oct, 2018

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیراسمیت 115 افراد پر فرد جرم عائد کردی جبکہ مشتاق سکھیراسمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی سماعت ہوئی،سابق آئی جی مشتاق سکھیراعدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے مشتاق سکھیرا کی فردجرم عائد کرنے کی کارروائی 7 دن ملتوی کرنے کی استدعامستردکردی اور سابق آئی جی کو فردجرم پر دستخط کرنے کا حکم دیا تو مشتاق سیکھرا نے فردجرم پر دستخط کرنے سے انکارکردیا،

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ فرد جرم پڑھ کر سائن کریں ورنہ عدالت اپنا حکم جاری کرے گی،عدالتی حکم کے بعد مشتاق سکھرانے فردجرم پر دستخط کردیئے۔عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کوشہادتوں کیلئے طلب کرلیا۔

مزیدخبریں