اداکار الوک ناتھ پر جنسی ہراسانی کا الزام

02:38 PM, 9 Oct, 2018

ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری میں اداکاراؤں کی جانب سے ایک کے بعد ایک جنسی ہراسانی کے الزامات سامنے آ رہے ہیں۔بالی وڈ نامور اداکار نانا پاٹیکر اور ہدایت کار وکاس بہل کے بعد الوک ناتھ ہراسانی کے الزامات کی زد میں ہیں۔

ڈائریکٹر اور مصنف ونتا نندا نے بالی وڈ اداکار الوک ناتھ پر الزام لگایا ہے کہ 19 سال قبل اداکار نے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی حوس کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

ونتا نندا نے یہ الزام اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک تفصیلی پیغام میں لگایا اور واقعہ کی تفصیلات کا ذکر بھی کیا۔

دوسری جانب الوک ناتھ نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ میں اس الزام کی نہ تصدیق کروں گا اور نہ ہی تردید۔ اس قسم کے الزامات پر بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ خاتون نے جو کہا اسی کو حقیقت سمجھ لیا جائے گا۔ اداکار نے کہا کہ ہم صرف خواتین کا مؤقف سننے ہیں کیوں کہ انہیں کمزور سمجھا جاتا ہے۔

اداکار الوک ناتھ نے ونتا نندا کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل 'تارا' میں دیپک سیٹھ کا کردار ادا کیا تھا اور یہ ڈرامہ 5 سال تک زی ٹی وی پر نشر ہوا تھا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں اداکارہ تنوشری دتا نے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد کنگنا رناوت نے اپنی ہی ’نیشنل ایوارڈ یافتہ‘ فلم ’کوئین‘ کے ہدایت کار وکاس بہل پر شوٹنگ کے دوران جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

مزیدخبریں