اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو تبدیل کر کے امجد جاوید سلیمی کو صوبے کی پولیس کا نیا سربراہ تعینات کر دیا۔عام اتنخابات 2018 کے موقع پر چاروں صوبوں کے پولیس سربراہان کو تبدیل کیا گیا تھا جس کے تحت پنجاب میں خدمات انجام دینے والے گریڈ 22 کے افسر امجد جاوید سلیمی کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا تھا تاہم الیکشن کے بعد امجد جاوید کو ہٹا کر آئی جی پنجاب کلیم امام کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب کے آئی جی پولیس طاہر خان کو ایک ماہ دو دن بعد ہی تبدیل کر دیا اور ان کی جگہ سابق آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کو تعینات کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔