بسنت کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پرلاہورہائیکورٹ نے حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا

11:15 AM, 9 Oct, 2018

لاہور: بسنت کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست لاہورہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی جس پر عدالت نے حکومت پنجاب سے 29اکتوبرتک جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بسنت کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت لاہورہائیکورٹ میں ہوئی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت نے پتنگ بازی پر پابندعائدکررکھی ہے،استدعا ہے کہ عدالت لاہورمیں بسنت منانے کاحکم دے۔جس پر لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب سے 29اکتوبرتک جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں