چیف جسٹس کا تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات کا نوٹس

10:43 AM, 9 Oct, 2018

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات کا نوٹس لے لیا۔ عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری صحت سندھ کو عدالت میں طلب کر لیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اتنے عرصے سے یہ مسئلہ درپیش ہے عدالت کو رپورٹس نہیں مسئلے کا حل چاہئے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میں خود تھر جا کر بیٹھ جاﺅں گا اور لوگ کہتے ہیں کہ حدود سے تجاوز کر رہا ہوں تاہم اپنے لوگوں کو مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔

مزیدخبریں