کینیڈا کی ریفائنری میں آگ لگنے سے متعدد افراد زخمی

 کینیڈا کی ریفائنری میں آگ لگنے سے متعدد افراد زخمی
کیپشن: آئل ریفائنری سے یومیہ 3 لاکھ 20 ہزار بیرل تیل کی پیداوار ہوتی ہے۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اوٹاوا: کینیڈا کی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جھلس کر متعدد افراد زخمی ہو گئے تاہم اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرین کے زخم شدید نوعیت کے نہیں ہیں۔

کینیڈا کے صوبے نیو برنسوک کے شہر سینٹ جوہن کی آئل ریفائنری میں دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی۔ ریفائنری سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے ہیں۔

آگ سے متاثر ہونے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم دھماکوں اور آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہے۔

آگ سے متاثر ہونے والی اس آئل ریفائنری سے یومیہ 3 لاکھ 20 ہزار بیرل تیل کی پیداوار ہوتی ہے۔