لاہور: نئی حکومت نے شہباز شریف دورِحکومت کی روایات تبدیل کر دیں۔ وزیراعلیٰ کے ترقیاتی بجٹ میں صوابدیدی فنڈز ختم کر دئیے گئے۔ مکمل بجٹ سکیموں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے صوبائی محکموں کو بجٹ استعمال کرنے کے اختیارات دے دئیے۔
تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے رواں مالی سال 2018-19 کے ضمنی بجٹ میں بلاک ایلوکیشن ختم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوابدیدی فنڈ ختم کر دیا۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ کی کل رقم مکمل سکیموں کے لیے مختص کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں گزشتہ مالی سالوں میں ایک کھرب 50 ارب روپے کے صوابدیدی فنڈز مختص کئے جاتے تھے۔ تمام صوبائی محکمے حسبِ ضرورت محکمانہ سفارشات کے مطابق فنڈز استعمال میں لانے میں آزاد ہوں گے۔