کپل شرما نے ایک بار پھر سنیل گروور کے ساتھ نئے شو کا اعلان کر دیا

09:18 AM, 9 Oct, 2018

ممبئی: معروف بھارتی اداکار و ٹی وی شو کے میزبان کپل شرما نے ایک بار پھر کامیڈین سنیل گروور (ڈاکٹر گلاٹی) کے ساتھ نئے شو میں واپسی کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیر کے دوران انکشاف کیا کہ سنیل اور میں بھائی چارے کے ایسے بندھن سے جڑے ہیں جہاں تنازعات نہ ہونے کے برابر ہیں جب کہ چند روز پہلے بھی ہم ساتھ ہی تھے ہم نے ساتھ بیٹھ کر ہنسی مذاق میں اپنے اگلے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

کپل شرما نے مزید کہا کہ سارے تنازعات غلط خبروں سے جنم لیتے ہیں ہمارے درمیان معاملات ویسے نہیں ہیں جیسا کہ سوشل میڈیا پر بتائے جاتے ہیں ہم بہت جلد ایک ساتھ کامیڈی شو میں نظر آنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ کپل شرما ساتھی فنکار سنیل گروور (ڈاکٹر گلاٹی) سے لڑائی اور سابقہ گرل فرینڈ اور صحافی کے ہراساں کرنے کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور خراب صحت کی وجہ سے انتظامیہ کو پروگرام کی ریکارڈنگ کو کئی بار منسوخ بھی کرنا پڑا جس کے بعد انتظامیہ نے شو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں