اسمبلی ممبران کو بدنام کرنے کے لئے انٹیلی جنس بیورو کے خط کا سہارا لیا گیا

10:43 PM, 9 Oct, 2017

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ممبران اسمبلی کو بدنام کرنے کے لئے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے خط کا سہارا لیا گیا، معاملے کی تحقیقات کرکے حقائق سامنے لانا ضروری ہے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کوبدنام کرنے کے لیے خط کوجاری کیا گیا،خط میں کہاگیاوزیراعظم نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والوں کے نام مانگے ہیں، آئی بی کے مبینہ خط میں کئی کابینہ ممبران کے نام تھے جس کی کوئی حقیقت نہیں تھی۔
انکا کہنا تھا کہ 37 اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا ہے ، اس لئے آئی بی کی فہرست سے متعلق حقائق سامنے لاناضروری ہے. جعلی حکومتی دستاویزات بنائیں گئیں ، معاملے کی تہہ تک پہنچ کر حقائق تلاش کرنے چاہیں ۔ اس کے علاوہ انھوں نے آئی بی کوہدایت کی کہ جعلی خط پرایف آئی آردرج کی جائے۔

مزیدخبریں