اسپین کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا، ہسپانوی وزیراعظم

08:22 PM, 9 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

میڈرڈ: ہسپانوی وزیراعظم ماریانو راخوئے نے کہا ہے کہ اسپین کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا اور قومی اتحاد کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

ہپسانوٰی وزیر اعظم نے جرمن اخبار ڈی ویلٹ کودئیے گئے ایک انٹرویو کہا ہے کہ ان کی حکومت کاتالونیا  کی آزادی کو روکنے کے لیے قانون میں رہتے ہوئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔

چند روز قبل اسپین کے اہم صوبے کاتالونیا میں ہونے والے ریفرنڈم میں ڈالے گئے ووٹوں میں90 فیصد افراد نے اسپین سے آزادی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

مزیدخبریں