دبئی ٹیسٹ کا چوتھا روز،پاکستانی باﺅلرز نے سری لنکن ٹیم کے پر خچے اڑا دئیے

05:24 PM, 9 Oct, 2017

دبئی : دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی باﺅلرز نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کودھول چٹا دی۔
قومی کرکٹ نے سری لنکن ٹیم کو دوسری اننگز میں 96 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی ۔آلینڈرز نے پاکستان کو جیت کیلئے 317 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ حارث سہیل نے 3، یاسر شاہ نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکن ٹیم نے چوتھے روز 34 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ سے کھیل کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 96 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ وہاب ریاض نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے کل 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 3 کھلاڑیوں کو صرف10 رنز کے عوض پویلین کی راہ دکھائی۔ سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 29 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں کرونارتنے 7، سلوا نے 3، سماراوکراما 13، لکمل 1، چندی مل0، ڈیکویلا 21، پریرا 0، ہیراتھ 17 اور گامیج 1 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

مزیدخبریں