پراشانت چوپڑا سالگرہ پر ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر بن گئے

پراشانت چوپڑا سالگرہ پر ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر بن گئے

نئی دہلی: بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر پراشانت چوپڑا  اپنی سالگرہ پر ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر بن گئے۔

رنجی ٹرافی میں پراشانت نے ایک دن میں 271 رنز بنانے کا ملکی ریکارڈ بھی قائم کیا، بطور اوپنر اچھی پرفارمنس کی وجہ سے ان کا موازنہ سہواگ سے کیا جاتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ سابق عظیم بیٹسمین کے ساتھ موازنہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

یاد رہے کہ پراشانت سے قبل 1962ء میں کولن کوڈرے اور 1995ء میں رامن لامبا نے یہ منفرد اعزاز حاصل کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں