نیب کی 3 رکنی ٹیم شریف خاندان کےفلیٹس کی تحقیقات کے لیے لندن جائے گی

04:30 PM, 9 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: شریف خاندان نے لندن فلیٹس کی تحقیقات کے معاملے میں مزید پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے اور نیب نے تین رکنی ٹیم کو لندن بھجوانے کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے متعلق تحقیقات کیلئے نیب کی 3 رکنی ٹیم برطانیہ جائے گی،ڈی جی نیب لاہورمیجر (ر)شہزادسلیم نے ٹیم کے دورہ برطانیہ کی منظوری دے دی،تین رکنی ٹیم تفتیشی افسرنادر عباس کی سربراہی میں برطانیہ جائے گی جو برطانیہ میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے متعلق مزیدثبوت اکٹھے کرے گی ،نیب ٹیم کے ارکان نے برطانوی ویزوں کیلئے درخواستیں بھی دے دیں۔

مزیدخبریں