اسلام آباد: مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر شریف خاندان کے درمیان چپقلش سامنے آ گئی۔ مریم نواز نے احتساب عدالت کا سامنا کیا تو وہیں پاکستان میں موجود انکے چچا شہباز شریف اور کزن حمزہ شہباز شریف اور سلیمان شہباز تمام تر کارروائی سے لاتعلق رہے۔ سیاسی پنڈتوں نے شریف خاندان کے درمیان خلیج کو مسلم لیگ نون میں تقسیم کا پیش خیمہ قرار دے دیا۔
یاد رہے آج احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر پیش ہوئے اور عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی جبکہ عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے کر ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف تین اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس دائر کیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں