ایل این جی معاہدہ، کرپشن کا کھوج لگانے کیلئے شیخ رشید قطر جا پہنچے

03:28 PM, 9 Oct, 2017

دوحا: سپریم کورٹ سے ایک اور سیاسی تابوت نکالنے کی کوشش کیونکہ  شیخ رشید جیمز بونڈ بن گئے ۔ ایل این جی معاہدے میں کرپشن کا کھوج لگانے کیلئے خاموشی سے قطر جا پہنچے ۔ شیخ رشید نے دوحا میں اہم شخصیات کے ساتھ گپ شپ کی  جبکہ کمیشن اور کک بیکس کی سُن گن بھی لی۔

شیخ رشید کی وطن واپسی کل ہو گی اور وہ اپنے دورے کو نہ صرف کامیاب قرار دے رہے ہیں بلکہ اہم شواہد تک دسترس کا دعویٰ بھی کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے قطر سے مہنگی ایل این جی کی خریداری پر سپریم کورٹ میں کیس دائر کر رکھا ہے۔ اس سے پہلے وہ خاموشی سے ہانگ کانگ کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں