وزیر اعلیٰ پنجاب سے کور کمانڈر لاہور کی الوداعی ملاقات، شہباز شریف کا خراج تحسین

03:20 PM, 9 Oct, 2017

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کی مستقبل کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج پر قوم کو ناز ہے اور پاک افواج کے سپوتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے کہا پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں جس کے بدولت آج پاکستان میں امن قائم ہوا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی و عسکری قیادت کے اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں ملی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں