لاہور: نیب ریفرنسز میں طلب کئے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر احستاب عدالت نے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا نیب کی کارروائی سیاسی انتقام کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے کوئی ایسا جرم نہیں کیا جس پر اشتہاری قرار دیا جائے۔
حسن نواز نے کہا کہ وہ اشتہاری ہو ہی نہیں سکتے وہ پچھلے 24 سال سے لندن میں رہائش پذیر ہیں جس شہر اور جس ملک میں رہائش پذیر ہیں آج بھی وہیں پر ہیں اور ایسا کوئی کام نہیں کیا نہ پاکستان سے فرار ہو ہوں جس پر اشتہاری قرار دیا جائے۔
احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ اپارٹمنٹس، العزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ انویسمنٹ میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف تین اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس دائر کیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں