معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ دماغی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ کا شکار

معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ دماغی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ کا شکار

ممبئی:معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ دماغی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ کا شکار جس کے باعث وہ اپنے کمرے سے بھی باہر نکلنے سے قاصر ہیں اور گھر میں ہی ان کا علاج جاری ہے۔
ہنی سنگھ نے بھارتی میڈیا کو پہلی دفعہ اپنی بیماری کے بارے میں بتاتے ہو ئے کہا کہ میں گزشتہ18 ماہ سےبائی پولر ڈس آرڈر کا شکار ہیں ۔انہوں نے اپنے بیماری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس بیماری میں افراد کا موڈ کبھی حد سے زیادہ خوش ہو جاتا ہے اور اس میں بے انتہا تیزی آ جاتی ہے، اور کبھی اس میں بے انتہا اداسی ہو جاتی ہے جس پر وہ بہت زیادہ غمزدہ اور مایوس محسوس کرتا ہے ۔

لیکن جب یہ اداسی بڑھ کر ڈپریشن کی بیماری کی حدود میں داخل ہو جائے تو انسان کیلئے روز مر ہ کے کام کاج کرنا بھی مشکل ہونے لگتا ہے اوریہی کچھ ہنی سنگھ کے ساتھ بھی ہواہے ۔یہی وجہ ہے کہ ہنی سنگھ گزشتہ اڑھائی سال سےنہ ہی کوئی نیا گانا ریلیز کر پائیں ہیں نہ ہی انہوں نے کسی فلم کا میوزک دیا ہے۔