لاہور : سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب کو ٹرین نہیں اودیات اور تعلیم کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت انتہائی خراب ہے .حکومت ان سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے بجائے ان کی نج کاری کررہی ہے ، 22سرکاری ہسپتالوں کی نجی کا عمل شروع ہوگیا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اربوں روپے ٹرین پر خرچ کرنے والوں سے عوام پوچھ رہے ہیں .سستی ادویات اور تعلیم کب ملے گی ،د س سال سے اقتدار میں رہنے والے کیوں ہمارے لئے کچھ نہیں کرتے ، پہلے میٹرو بس بنائی گئی اور اب اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ شروع کردیا گیا یہ ہی پیسہ اگر عوام کے دیگرمسائل کے حل پر خرچ کیا جاتا توعوام کی حالت بہت بہترہوتی لیکن حکومت کی ترجیحات بہت عجیب ہیں ، اس کی فہرست میں کچھ نہیں ہے .